اہم خبرتازہ ترین

ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا

ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے فیصلے کی خبر پر ڈاکٹر فاروق ستار نے مخلوط حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کے قیام کے وقت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے، مسلم لیگ (ن) حکومت کے قیام کے دوران کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔ حکومتا نہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یکطرفہ طور پر گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم پاکستان کے پاس مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔متحدہ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے حوالے سے پہلے بھی قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں، ایسی قیاس آرائیوں نے بار بار ہیجان پیدا کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واضح کر چکے ہیں کہ گورنر سندھ کامران تیسوی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا، گورنر سندھ کے معاملے پر چند روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button