عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں انتہائی حد تک گرگئیں جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک لیٹر سستا ہونے کا امکان، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان. انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی قیمت 12 سے 14 ستمبر کے عالمی قیمتوں کے اتار چڑھاو کے مطابق ہوگی، ٹیکسوں میں اضافے سے حتمی قیمت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔


