اہم خبرتازہ ترین

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد ایکسپریس وے کنٹینرز لگا کر بند، موبائل فون اور انٹرینٹ سگنلز بھی ڈاؤن

پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو ہی سیل کر دیا۔ میٹرو بس سروس آج معطل رہے گی جب کہ راولپنڈی کی حدود میں موبائل فون اور انٹرینٹ کے سگنلز بھی بند کردیئے گئے ہیں، اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور فیض آباد میں پولیس کے دستے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو ہی سیل کر دیا۔ میٹرو بس سروس آج معطل رہے گی جب کہ راولپنڈی کی حدود میں موبائل فون کے سگنلز بھی بند کردیئے گئے ہیں، اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور فیض آباد میں پولیس کے دستے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔جس کے بعد لیاقت باغ کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، پولیس نے سیر کے لیے آنے والے لوگوں کو بھی باہر نکال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موبائل اور میٹرو بس سروس آج بھی معطل رہے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج کے اعلان کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی بھر میں موبائل سروس معطل رہے گی۔آج انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان بھی متوقع ہے ، موٹر وے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا جبکہ چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراوں کو بند کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button