کاروبار

سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں مزید کمی

سولر پینلز کی قیمتیں مزید گر گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔ ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، مقامی سپلائرز قیمتوں میں مزید کمی کا انتظار کر رہے ہیں، ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سولر پینلز کی خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کیے گئے۔کراچی میں سولر پینلز سے متعلق نمائش جاری ہے، جس کے حوالے سے سندھ کے وزیر بلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے، ہم 200 یونٹ والے افراد کے لیے سولر پیکجز لا رہے ہیں، بیٹری کی واپسی شمسی پیکج. آپ کو بھی شامل کیا جائے گا، سولر پیکج کچھ جگہوں پر مفت اور معمولی قیمت پر دیا جائے گا، اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button