کھیل

چیمپئینز کپ؛ لائنز کی ٹیم کو بارش نے ٹورنامنٹ سے باہر کروادیا

چیمپئنز ون ڈے کپ میں مکھوڑ اور لائنز کے درمیان ایلیمینیٹر میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں جمعہ کو ٹورنامنٹ کے ایلیمینیٹر 2 میں مکھوڑ اور لائنز کے درمیان میچ شیڈول تھا تاہم بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس ممکن نہیں ہو سکا۔میچ کی منسوخی کے بعد لیگ میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث مارخور کی ٹیم چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں
پہنچ گئی۔اس سے قبل پینتھرز کی ٹیم بھی چیمپئنز کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔شاہینز لائنز نے ایونٹ کے راؤنڈ میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن بہتر رن ریٹ اور ایک میچ میں فتح انہیں ٹاپ 4 میں لے گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button