دنیا

برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں زمینی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافے کے خدشے کے ساتھ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لبنان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے ایک ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قبرص میں 700 فوجی تعینات ہیں اور کمرشل پروازوں میں برطانوی شہریوں کے لیے سیٹیں بک کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملہ کیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے سے حملہ کیا عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج نے اسرائیلی سرحد کے ساتھ اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں جب کہ ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے پروازیں 8 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button