دنیا

اسرائیل نے آگاہ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کیخلاف محدود کارروائی کی جارہی ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مطلع کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف محدود کارروائی کی جا رہی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سرحد کے قریب حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی چاہتے ہیں لیکن وہ لبنان میں اسرائیلی فوج کے اسٹریٹجک مقاصد کو سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے۔کہ لبنانی افواج سرحد کے شمال میں 5 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملہ کر دیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے سے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button