پاکستانتازہ ترین

فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، آئینی عدالت کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے: بلاول دل کی بات زبان پر لے آئیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آئینی عدالت کا معاملہ مکمل کریں گے اور پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کریں، ان کے خلاف کیا ثبوت ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے اور صدارتی معافی کا اختیار بھی پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ایک سوال پر بلاول نے کہا کہ ملک میں یہ کھیل کھیلا جانا چاہیے کہ وزیراعظم کون بنے گا لیکن یہ کھیل کھیلا گیا کہ وہ آرمی چیف بنیں گے یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی حدود سے باہر کھیلنے والے اداروں کو آئینی حدود میں واپس آنا ہوگا۔ جب بلاول سے پوچھا گیا کہ 25 اکتوبر آئینی ترامیم کی آخری تاریخ ہے؟ جواب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ اگر 25 اکتوبر تک ترامیم ہو جائیں تو معاملہ پرامن طریقے سے حل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button