Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
اسلام آباد میں پنک سالٹ سے بنی خوبصورت اشیا کی نمائش - Dailyghaznavi
موسم

اسلام آباد میں پنک سالٹ سے بنی خوبصورت اشیا کی نمائش

اسلام آباد: () گلابی نمک سے بنی سجاوٹی اشیا دکھنے میں کمال ہیں تو بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ان میں پوشیدہ ہے، اسلام آباد میں پنک سالٹ سے بنی اشیا کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

گلابی نمک سے کھانے بنے ذائقہ دار تو اس سے بنی سجاوٹی اشیا بھی دیکھنے میں بے مثال ہیں۔ اسلام آباد کے لگی نمائش میں ہنر مندوں نے خاص مہارت دکھائی، نمک کو ڈھال کر نئے رنگ ڈھنگ کی خوبصورت آرائشی اشیا بنائیں، جگمگاتے برقی قمقموں میں گلابی نمک کی دمک بھی نرالی دکھائی دی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلابی نمک میں ہڈیوں اور سانس کی بیماریوں کے علاج کا راز بھی پوشیدہ ہے۔ گلابی نمک کی کانیں پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پائی جاتی ہیں۔ باقی دنیا اللہ کی اس نعمت سے محروم ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button