Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
منال اور احسن کیا والدین بننے جا رہے ہیں؟ - Dailyghaznavi
موسم

منال اور احسن کیا والدین بننے جا رہے ہیں؟

اداکار  احسن محسن کی اہلیہ اور  اداکارہ منال خان کی شادی کے کچھ وقت  بعد ہی اداکار جوڑی کے والدین بننے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان کی حالیہ شیئر کی گئی اسٹوری کے بعد مداح کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

تصویر میں روزی کو حاملہ دیکھا جاسکتا ہے /فوٹو اسکرین گریب
 تصویر میں روزی کو حاملہ دیکھا جاسکتا ہے /فوٹو اسکرین گریب

منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگلش اداکارہ و ماڈل روزی کی حمل کی تصویر شیئر کی تھی،  تصویر میں روزی کو حاملہ دیکھا جاسکتا ہے۔

منال کی اسٹوری سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ بھی جلد خوشخبری سنانے جا رہی ہے تاہم فی الحال اداکار جوڑی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button