Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ - Dailyghaznavi
موسم

شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاپان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل جاپان کے ایکسکلوسیو اکانومک زون کے باہر گرے ہیں۔

جاپانی وزیرِ اعظم نےاس میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

شمالی کوریا کا ریلوے ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل کا تجربہ

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ چھٹی مرتبہ میزائل تجربات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button