Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
’کسی قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا‘ - Dailyghaznavi
موسم

’کسی قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا‘

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کےحق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا: وفاقی وزیر قانون
حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ
دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں سابقہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کےفیصلےکے مطابق نہیں تھی، اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، دونوں ترامیم ان کےحقوق کو ختم نہیں کر رہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلےاور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ کار طے ہونا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button