Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
'نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا - Dailyghaznavi
موسم

‘نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں۔ لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ جاؤں گا، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ون آن ون ملاقات میں کہا تھا ’اسمبلی نہیں توڑنا چاہتا،اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلوں گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق کے لیے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی اور ملک احمد خان نے ایک دوسرے کے نام مسترد کردیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہئیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button