گردونواح

مندرہ (دوست محمد خان سے)مندرہ میں آٹھ رکنی خواتین اغوا کار گروہ گرفتار

خواتین مختلف بہانے لگا کر گھروں میں داخل ہو جاتی تھی ۔تھانہ مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اڈیالہ جیل بھجوا دیا اہلیان علاقہ کا ایس ایچ او محمد اقبال کو خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقہ 5 مرلہ سکیم میں پانچ ماہ کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنادی خواتین پانی پینے کے بہانے معتلقہ گھر میں داخل ہوئی جہاں پر گھر میں صرف ایک خاتون موجود تھی موقع پاتے ہی 5 ماہ کے بچےمحمد خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے گلی میں بھاگ کر شور شرابہ شروع کردیا اور خواتین گھر سے باہر نکلیں اور بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہل محلہ نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی اور تھانہ مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے آٹھ خواتین کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں آمنہ، شاناد، این بی بی، ملائکہ، چندہ، کاجل، نوشین اور نگہت شامل ہیں جن کا تعلق کچی آبادی ریلوے لائن اسلام آباد راولپنڈی بتایا جا رہا ہے مندر ہ پولیس نے تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا ایس ایچ او تھانہ مندرہ محمد اقبال کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی یہ خواتین گروہ جیب تراشی اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا شعبہ کیا جا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button