کاروبار

پام آئل کی قیمتوں میں ہوشربا کمی، پاکستانی عوام ریلیف سے محروم

کراچی:پام آئل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید 100 ڈالرز تک گر گئی ہیں جو گزشتہ روز 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمتیں مزید 100 ڈالر تک گر گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال اگست میں پام آئل جس کی قیمتیں 1600 ڈالر فی ٹن پر تھیں گزشتہ روز وہ 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کا پاکستانی صارفین کا تاحال کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے اور پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کے بڑے برانڈز نے اب تک قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے۔کچھ برانڈز نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے قیمتوں میں صرف 60 سے 80 روپے فی کلو قیمت کم کی ہے جب کہ بڑے برانڈز کے کھانے پکانے کے تیل تاحال 550 سے 570 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button