گردونواح

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر محرم الحرام میں اسلام آباد میں ہونے والے جلوسوں و مجالس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کی،اجلاس میں تمام مسالک کے علماء حضرات،امن کمیٹی کے ممبران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، میجسٹریٹس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، ٹریفک پولیس ، اسلام آباد پولیس کے ایس پی ، ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ, ریونیو اسٹاف ، لوکل گورنمنٹ و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰہ تبسم کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام میں اسلام آباد میں ہونے والے جلوسوں و مجالس کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ضلعی انتظامیہ،سی ڈی اے،ایم سی آئی،سینیٹیشن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کو یقینی بنائیں گے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام مسائل کو سنا تاکہ آنے والوں محرم الحرام کے دنوں میں سیکیورٹی مزید بہتر سے بہتر کی جاسکے ، اور تمام انتظامات کو بہتر کیا جائے ، کسی کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ جید علماء اور اکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شرکت پر علماء کرام اور اکابرین کا شکر گزار ہوں، علماء و اکابرین کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران حکومت کے احکامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی اس کے ساتھ ساتھ محبت اور یگانگت کی فضا کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا,

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button