کشمیر

پرنسپل سیکرٹری تعیناتی معاملہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ کی وضاحت آگئی

مظفرآباد(نیوزڈیسک)ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں باہر سے پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کی نہ تو وزیراعظم آزادکشمیر نے منظوری دی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو دستیاب بیورو کریسی کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔ دو ماہ میں گزشتہ مالی سال کے رکے ہوئے فنڈز کا سوفیصد درست استعمال اسی بیورو کریسی نے کیا۔ موجودہ پرنسپل سیکرٹری احسن انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس حوالہ سے میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے من گھڑت پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم باہر سے کسی کو پرنسپل سیکرٹری لانا چاہتے ہیں جو کہ سراسر خلاف حقائق اور بے بنیاد ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق جو بھی کام کرتے ہیں اسکی اونر شپ لیتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے چند ماہ کے دوران جو اقدامات کیے اور اصلاحاتی عمل شروع کیا ہے اسکو عوام الناس کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے جس سے مخالفین خائف ہوگئے ہیں اور ایسی من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مافیاز پر ہاتھ ڈال کر ریاستی وسائل کا سوفیصد میرٹ پر استعمال یقینی بنایا ہے اور حقیقی معنوں میں گڈ گورننس کا آغاز کیا ہے جس سے نہ صرف سرکاری انتظام و انصرام میں بہتری آئی بلکہ لوگوں کے مسائل کے حل اور سروس ڈلیوری بھی بہتر ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button