Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے والا شخص گرفتار - Dailyghaznavi
موسم

500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے والا شخص گرفتار

پولیس نے ملزم کے گھر کے احاطے میں ایک خالی جگہ سے 500 سے زائد سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیںبرطانیہ میں مبینہ طور پر 500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک گھر میں چھاپا مارا اور 54 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس پر 500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے کاالزام ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کے گھر کے احاطے میں ایک خالی جگہ سے 500 سے زائد سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس ملزم کے پاس سے برآمد ہونے والے سیکڑوں سائیکلوں کے مالکوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے جبکہ پولیس نے تفتیش کی بنیاد پر اس شخص کے خلاف وارنٹ جاری کر دیا ہے۔
ملزم کے گھر کے پیچھے گارڈن میں موجود 500 سائیکلوں کا پہاڑ گوگل ارتھ سیٹلائٹ سے دکھائی دے رہا تھارپورٹس کے مطابق ملزم کے گھر کے پیچھےگارڈن میں موجود 500 سائیکلوں کا پہاڑ گوگل ارتھ سیٹلائٹ سے دکھائی دے رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات درج کی گئیں تاہم تفتیش کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے اور پولیس کی جانب سے سائیکلوں کی تصاویر جاری کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کا مذاق اڑایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button