Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ملک بھر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا - Dailyghaznavi
موسم

ملک بھر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا

پشاور: ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ، پہلا روزہ اتوار کو ہو گاچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سیّد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک اسلام آباد میں موجود رہے۔ پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوا۔ چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکو کی خدمات بھی حاصل کی جا گئیں۔پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں کل سے ماہ رمضان کی ابتدا کا اعلان کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل ملک بھرمیں پہلا روزہ ہوگا، پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا، اللہ نے ہمیں رمضان کا مہینہ عطا کیا ہے، اس قبولیت والے ماہ اپنے رب کومنالیں۔ ملک کو بے شمارچیلنجز کا سامنا ہے، یہ وطن میری اورآپ کی عزت ہے، ہم پورے ملک میں وحدت کی طرف جارہے ہیں، اپنی مسلح افواج کوشہادتوں کے نذرانے پیش کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔الحمد اللہ آج پاکستان کے بیشترمقامات پرمطلع صاف رہا، مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، پاکپتن، کھاریاں سے چاند نظرآگیا ہے۔چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہوئی ملک بھر میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا جبکہ سحری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔
رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کی تفصیلات جاری کردیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے مہینے میں تمام بینکس پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجکر 15 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز تمام بینک 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ عوامی لین دین کے لیے پیر تا جمعرات تمام بینکس صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز تمام بینکوں میں عوامی لین دین صبح 8 بجے سے ساڑھے12 بجے تک جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button