لاہور: سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ وطن واپس آ گئے ہیں وہ بیرون ملک بیٹے کی سرجری کیلئے گئے تھے ،جس کے بعد وہ گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں سابق آرمی چیف ایک سگنل پر کھڑی ہیں جس پر تبصرے اور کمنٹ کیے جا رہے تھے کہ” جی دیکھیں اپنے وقت کا طاقتور انسان کس طرح بیرون ملک ایک اشارے پر کھڑا ہے ، اشارہ نہیں کاٹ سکتا، یہاں پاکستان میں کس طرح پروٹوکول کیساتھ چلتا تھا۔اینکرنے کہا کوئی کہہ رہا تھا کہ جی دیکھیں ملک میں یہ حالات ہیں اور یہ باہر چلے گئے ہیں اب یہ کبھی واپس نہیں آئیں گے ، تو ان سب کیلئے اطلاع ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ملک واپس آ گئے ہیں ان کے بڑے بیٹے کی سرجری تھی اس لیے وہ بیرون ملک گئے تھے اور اب وہ پاکستان میں ہی ہیں ۔
0 5 1 minute read