اہم خبرپاکستان

پیر حسنات کے ن لیگ چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شامل ہونے کے پیچھے چھپی وجہ سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور: منصور علی خان نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں پیر امین الحسنات کے ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے پیچھے چھپی وجہ بارے انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت پہلے کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے تھے ، بس باقائدہ اعلان اب کیا گیا ہے ۔ پیر حسنات 2013 میں جب نواز شریف جیتے تو وہ ان کی کابینہ کا حصہ تھے ، وہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور رہ چکے ہیں اور جب2017میں شاہد خاقان عباسی نے حکومت سنبھالی تو وہ اس وقت بھی کابینہ کا حصہ تھے ۔منصور علی خان نے کہا مجھے سب سے مزیدار خبر یہ لگی کہ پیر حسنات کے بارے میں چل رہا تھا کہ وہ انہوں نے مریدوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، سینئر صحافی کے بقول وہ ایک شخص سے فون پر بات کر رہے تھے تو اس نے بہت شرارتی انداز میں ایک بات کہی کہ "ہاں پیر اور مریدو ں والی پارٹی صرف پی ٹی آئی ہی ہے ، اس لیے پیر حسنات کی پی ٹی آئی میں زیادہ عزت ہو گی "۔ پیر حسنات کو 2018میں مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا ، جس کے بعد پیر صاحب غیر فعال ہو گئے اور بہت پہلے سے ہی پیر حسنات کے عمران خان کیساتھ پوسٹر وغیرہ علاقے میں لگنا شروع ہو گئے تھے ۔اس لیے کافی حد تک پہلے ہی پتا لگ چکا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے، منصور علی خان نے ایک اور خبر دی کہ میر ی اطلاعات کے مطابق پیر حسنات کی مسلم لیگ (ن ) چھوڑنے کی بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ سرگودھا میں ان کے مخالف ایک بہت ہی مظبوط امیدوار مسلم لیگ (ن ) کے پاس ہے اس لیے ان کی وہاں جگہ بنتی ہی تھی ، اس لیے انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں اب ان کی جگہ نہیں بنتی ۔ اس لیے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ کی وکٹ گر گئی ، ان کو بتا دوں کہ وکٹ گر ی نہیں بلکہ (پٹ پٹا کہ ) اکھاڑ کربہت پہلے ادھر جا چکی تھی ۔سینئر صحافی نے ایک اور انکشاف کیا ہے کہ جب تمام ٹی وی سکرینز پر ایک ساتھ خبر چلے تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ فیڈ کی گئی ہے، تو یہ خبر ایسے لگ رہی تھی کہ فیڈ کی گئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button