اہم خبر

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ وزیراعظم کو دے دیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیتے ہوئے ووٹ دینے والے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ، ہر کوئی ایک ایک ووٹ گن رہا تھا ، ایسی خوشی پہلے نہیں دیکھی جو کل تھی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات دے رکھی تھی ، الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ، مسلم لیگ ق، جی ڈی اے، ایم کیو ایم کا شکر گزار ہوں اور ان ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار ہوکر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، عمران خان نے میری بات سنی اور بڑی قربانی دی ، فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ضرور ختم کریں گے۔

یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے تھے۔

چیئرمین کےانتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ غفور حیدری کو شکست دینے والے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button