*امریکی سفارت خانہ اور ٹی آئی ای کے اشتراک سے سٹارٹ اپ کپ مقابلوںکا 7 ویں ایڈیشن اختتام پذیر*
*اسلام آباد*( ) امریکی سفارت خانہ اور ٹی آئی ای کے اشتراک سے پاکستان کے سب سے بڑے سٹارٹ اپ کپ مقابلوںکا 7 ویں ایڈیشن اختتام پذ یر ہو گیا ۔ سٹارٹ اپ کپ مقامی، کاروباری ماڈل کا مقابلہ ہے جو پاکستان میں کاروباری افراد کے معیار میں اضافہ کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹی آئی ای اسلام آباد کے صدر مرتضی زیدی نے اختتامی تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مقابلو ں کے انعقاد کا بنیادی مقصد پا کستان میں کا روباری ما حول کو سازگا ر بنا نا ہے تا کہ نو جوان کا کا روبا ر کی طرف رجحان بڑ ھے ۔مقابلوں کے ذریعے ہم ترقی یافتہ ممالک کے کاروباری افراد اورسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے ممبروں کے ساتھ رابطہ قائم کر واتے ہیں تا کہ کا روباری مہارت کے اصو لو ں کو سمجھا جا سکے ۔اس مو قع پر امریکی سفارت خانے کے وزیر برائے امور مشیر ریمنڈ کاسٹیلو نے کہا کہ امریکہ کی حمایت کرنے والے تاجروں کی ایک طویل اور قابل فخر تاریخ ہے ۔ہم اس تجربے کو پاکستان کے ساتھ بانٹنے میں کامیاب ہونے پر بہت خوش ہیں۔سٹارٹ اپ کپ کا انعقاد تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے اور کاروباری سرگر میوں کو بڑ ھا نے میں مددفراہم کر ے گا ۔تقر یب سے ثانیہ نشتر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان سٹارٹ اپ کپ جیسے اقدامات پاکستان کے لئے بہت اہم ہیں۔ ٹی آئی ای ہمارے نو جوانو ں کو کا روباری سر گر میو ں کیلئے مواقع فراہم کر تا ہے جو کہ خوش آئند با ت ہے ۔سٹارٹ اپ کپ پاکستان کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ٹی آئی ای نے امریکی سفارتخانے کیساتھ شراکت کر کے تا جر وں کے درمیان مقابلے کے دائر ہ کا ر کو وسیع کیا ہے ۔مقابلو ں میں 500سے زیادہ سٹارٹ اپس نے حصہ لیا جنہو ںنے کوچنگ اور بزنس تیاری ورکشاپس میں شرکت کی ۔مقابلو ں میں پہلی پو زیشن حاصل کرنیوالی کمپنی سکر یا میمی کو 10ملین کا انعام دیا گیا ، 000،750روپے کا دوسرا انعام میمر کودیا گیا ۔تیسرا انعام میرا فیوچر کو 500.000کا دیا گیا ۔