اہم خبر

راولاکوٹ نے پہلی کشمیر پریمر لیگ جیتنے کا اعزاز حا صل کر لیا
راولاکوٹ،راولاکوٹ نے پہلی کشمیر پریمر لیگ جیتنے کا اعزاز حا صل کر لیا کشمیر کی تاریخ میں کھیلائے جانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ KPLکو راولاکوٹ ہاکس نے مظفر آ باد ٹا ئیگر ز کو سات رنز سے ہرا کر اپنے نام کر لیا اگلے KPLمیں جموں جانباز کی ٹیم کو بھی لیگ کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا گیا راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آ فریدی نے جیت کو کشمیری قوم کے نام کر دیا راولاکوٹ ہاکس کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے کاشف علی کا راولاکوٹ میں تاریخی استقبال کا اعلان کر دیا گیا راولاکوٹ ہاکس نے دوسرے ایلی منٹر میں میرپور رائلز کو سخت اور دلچسپ مقابلے شکست دے کر فائل کھیلنے کا اعزاز حا صل کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے راولاکوٹ ہاکس نے 7وکٹ پر 169سکور کیے جن میں کا شف کشمیری کے 54رنز قابل زکر تھے بسم لا خان نے30صا حبزاداہ زمان نے 28رنز کیے مظفر آ باد ٹائیگرز کی طرف سے کپتان پر وفیسر حفیظ اور اسامہ میر نے 2,2وکٹ حا صل کی جو ابی طور پر مظفر آ باد ٹائیگر ز نو وکٹ پر 162سکور بنا سکی ٹائیگر ز کے زیشان اشرف نے 46پر وفیسر حفیظ نے 29سکور کیے راولاکوٹ ہاکس کی طرف سے حسنین طلعت اور آ صف ا فریدی نے 3,3وکٹ حاصل کی جب کہ کپتان شاہد آ فریدی زخمی ہو نے کے باوجود چار اورز میں 2وکٹ لے کرٹیم کی جیت کا باعث بن گئے راولاکوٹ ہاکس کے حسنین طلعت مین آ ف دی ٹورنامنٹ قرار پائے وزیر اعظم آ زاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی ،چیئر میں SRگروپ سیف الرحمان ،چئیرمین کشمیر کمیٹی شریار آ فریدی،نے انعامات تقسیم کیے راولاکوٹ ہاکس کی جیت ہو تے ہی تماشائی کشمیر کے جھنڈے لے کر گرائونڈ میں نعرے بازی شروع کر گئے۔راولاکوٹ ہاکس کی ٹیم نے دوسرے ایلی منٹر میں میرپور رائلز کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حا صل کیا تھا اس پہلے KPLٹورنامنٹ مین اور سیز وائریز میرپور رائلز، مظفرآ باد ٹائیگرز ،باغ سٹائلنز،اور کو ٹلی لائنزکی چھ ٹیموں نے شرکت کی تھی مظفرآ باد ٹائیگرز میں صرف ایک مقامی کھلاڑی اسامہ میر،جب کہ میرپور رائلز میں راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد اور راولاکوٹ ہاکس میں کو ٹلی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم کا شف کشمیری نے حصہ لیامقامی کھلاڑیوں میں اس حوالے سے سخت مایوسی دیکھنے ملی کہ انہیں اپنے علاقے سے منسوب ٹیموں میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد و زن بلخصوص مظفرآ باد میں مقیم ملازمین اور زیر تعلیم طلباء و طالبات راولاکوٹ کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میچ میں مو جود رہے ان شائقین نے فائنل ٹرافی موجودگی کے باوجود راولاکوٹ پونچھ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم آ زاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی سے ونر کپتان کو نہ دلائے جانے کے اقدام پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ جب کشمیر کے نام پر ٹورنامنٹ ہو ا تو پھر کیوں کر وزیر اعظم آ زاد کشمیر کو مہمان خصوصی بنا کر ان سے یہ ٹرافی دلوائی گئی دوسری طرف پو نچھ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں امتیاز خان ،سلیم ظہور ،شاہد خوشحال ،عرفان خان ،اور آ صف اشرف نے راولاکوٹ ہاکس کی جیت پر ساری ٹیم بلخصوص کا شف کشمیر ی کو مبارک دی اور توقع کی کہ راولاکوٹ میں ترجیح بنیادوں پر شاہد آ فرید ی اور سیف الرحمان کر کٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button