اہم خبر

’انیل کپور جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پیتے ہیں‘

بولی وڈ کے 64 سالہ اداکار انیل کپور کے فِٹ نظر آنے سے متعلق ان کے کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ وہ جوان رہنے کے لیے ‘پلاسٹک سرجن کے ساتھ رہتے ہیں’ یا پھر ‘سانپ کا خون پیتے ہیں’۔

وہ حال ہی میں اداکار ارباز خان کے شو ‘پِنچ بائے ارباز خان سیزن 2’ میں شریک ہوئے جس میں ارباز خان شوبز شخصیات سے متعلق تبصرے اور ٹوئٹس پڑھ کر سناتے ہیں اور ان سے ردعمل دینے کا کہتے ہیں۔

شو میں انیل کپور کو ایسے کمنٹس بھی پڑھ کر سنائے گئے جس میں انہیں اور ان کی بیٹی سونم کپور کو ‘بے شرم’ کہا گیا تھا اور انیل کپور کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

ایک سیگمنٹ میں ارباز خان نے انیل کپور کو ان کے چہرے سے متعلق لوگوں کے تبصروں کی ویڈیو ریکارڈنگز دکھائیں۔

 

جن میں ایک شخص نے کہا تھا کہ ‘میرے خیال میں وہ اپنے پلاسٹک سرجن کے ساتھ رہتے ہیں’ جبکہ ایک اور شخص نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انیل کپور سانپ کا خون پیتے ہیں۔

لوگوں کی رائے جاننے کے بعد انیل کپور نے ایک زوردار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ لوگوں نے پیسے دے کر یہ سب کہلوایا ہے؟’

جس پر ارباز خان نے یقین دہانی کرائی کہ ‘یہ عام لوگ ہیں، انہیں پیسے نہیں دیے گئے’۔

پروگرام میں انیل کپور نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘ایک نے کہا کہ میں پلاسٹک سرجن ساتھ لے کر گھومتا ہوں’۔

انیل کپور نے کہا کہ وہ اپنا خیال رکھنا پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے مداح بھی اپنا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے نوازا گیا ہے۔

انیل کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک دن میں 24 گھنٹے ہوتے ہیں، اگر آپ دن میں ایک گھنٹہ بھی اپنا خیال نہیں رکھ سکتے تو پھر کیا فائدہ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button