پشاور: پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکے میں 10 افراد شہید جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
0 2 Less than a minute