آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان کی سنگین انسانی صورت حال سے نمٹنے کا تاریخی موقع ہوگا، اجلاس میں خطےکو درپیش چیلنجز سے نمٹےکے لیے مشترکہ حکمت عملی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ سمیع حسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں پاک مصر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی پاکستان آمدکا سلسلہ جاری
مصری وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصرکے مابین حقیقی برادرانہ تعلقات ہیں۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کےکردارکا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنےکا عہد کیا۔
0 0 1 minute read