Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کی درخواست ضمانت دائر - Dailyghaznavi
موسم

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کی درخواست ضمانت دائر

اسلام آباد:اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے وکیل فیصل فرید چوہدری اور علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی۔شہباز گل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو 15 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیا اور پیر تک جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button