Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
شہبازگل کیس : پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم - Dailyghaznavi
موسم

شہبازگل کیس : پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ پولیس افسر کی جانب سے پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سیشن عدالت نے شہباز گل کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button