Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
شہباز کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کیلئے تیار نہیں امداد فوج کی وجہ سے مل رہی ہے: شیخ رشید - Dailyghaznavi
موسم

شہباز کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کیلئے تیار نہیں امداد فوج کی وجہ سے مل رہی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق جبکہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں PDM کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، PDM بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button