Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر - Dailyghaznavi
موسم

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (پاک فضائیہ) تعینات کر دیا گیا۔ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ آپ نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ایئر آفیسر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹیجینٹ کمانڈر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ آپ کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) کےاعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button