معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان شادی کے 11 سال بعد عدالتی حکم کے بعد طلاق ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کی طلاق کو حتمی منظوری دے دی، گلوکار نے اہلیہ کو تصفیہ کے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی ادا کردیے ہیں۔گزشتہ سال ہنی سنگھ کے خلاف شالینی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ کیا اور 20 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا۔تاہم جمعرات کو عدالت نے طلاق کی منظوری دے دی جس کے بعد ہنی سنگھ نے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی شالینی تلوار کو ادا کردیے۔ہنی سنگھ ور شالینی کی شادی 2011 میں ہوئی تھی ۔
0 1 1 minute read