سلام آباد(نیوزڈیسک )تھائی لینڈ میں ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا جہاں 19 سالہ نوجوان نے 3بچوں کی
دادی سے منگنی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک 19 سالہ نوجوان اور 56 سالہ خاتون کی منگنی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔19 سالہ نوجوان ووتھیچائی چنتاراج(Wuthichai Chantaraj) نے تقریباً 10 سال قبل اپنی منگیتر 56 سالہ جانلا ناموانگرک(Janla Namuangrak) سے ملاقات کی،بعدازاں خاتون نے 10 سالہ لڑکے سے گھر کی صفائی اورکچھ پودے گھر منتقل کرنے میں مدد مانگی۔ اس دن سے یہ نوجوان نے خاتون کے گھر آنا جانا شروع کیا اور یہ سلسلہ جاری رہا۔ دونوں اپنے ابتدائی رشتے کو دوستی کے طور پر بیان کرتے ہیں لیکن جب چنتاراج 17 سال کا ہوا تو اس کے دل میں خاتون کے لیے پیار بھرے جذبات پیدا ہوگئے تاہم بعد ازاں دونوں نے اس دوستی کو رشتے کا نام دے دیا۔رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتایا اور پھر منگنی بھی کی، دیکھتے ہی دیکھتے ان کی محبت کی کہانی تھائی لینڈ میں مشہور ہوگئی۔
0 0 1 minute read