Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت - Dailyghaznavi
موسم

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان اور برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پرکرنا مشکل ہوگا، ملکہ الزبتھ دوئم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائےگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملکہ برطانیہ کےانتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ و دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہی خاندان،عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button