اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یہ تو پھر ہونا ہی تھا!ریسٹورنٹس اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی،تفصیلات کے مطابق حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان کردیاہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی توانائی بچت پلان پر غور کیاگیا۔ اجلاس کے دوران توانائی خزانہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ نے قومی توانائی بچت پلان کی منظوری دیدی۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیردفاع نے قمر زمان کائرہ اور وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ قومی توانائی بچت پلان اور اس حوالے سے گئے گئے فیصلوں سے متعلق بتایا۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہوجائیں گی، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائینگے، الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے جارہے ہیں
0 1 1 minute read