لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی درخواست پی سی بی کو جمع کروا دی ہے۔
ڈین جونز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں،افغانستان کے عبوری کوچ بھی رہے،پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ ان کی کوچنگ میں دو بار چیمپئن بن چکی ہے۔
ڈین جونز قبل ازیں بھی ایک بار پاکستان ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل تھے لیکن بعض تنازعات کی بنا پر ان کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کے پی سی بی نے قبل ازیں ہیڈ کوچ کے امیدواروں کو 23 اگست تک درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی تھی لیکن بعدازاں تاریخ آگے بڑھا کر 26 کردی گئی۔