اہم خبر

ملک اخلاقی معاشرتی اور اقتصادی بگاڑ کی انتہا کو پہنچ چکا ہے ،اظہار بخاری

محمدی مسجد لال کرتی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہے معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ سیرت کی روشنی میں نسل انسانیت کے نظریات واخلاق کی اصلاح کرنا ضروری ہے امت مسلمہ حیات طیبہ کو کو اپنا سرمایہ حیات بنائے آج ہمارا معاشرہ برائیوں اور اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہو چکا ہے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں انسان پستی اور تنزلی کی جانب رواں دواں ہیں۔ کتنے افسوس کی بات ہے جن ممالک کا ماضی اور مستقبل تاریک ہے وہ دنیا کی قیادت کر رہے ہیں اور جو دررسول سے روشنی حاصل کرتے ہیں وہ خود تاریکی کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔ ہم جب تک سبزگنبد میں سونے والے مکین کی اطاعت کرتے رہیں گے۔سبزپرچم لہراتا رہیگا۔ اظہار بخاری نے کہا ملک اخلاقی معاشرتی اور اقتصادی بگاڑ کی انتہا کو پہنچ چکا ہے

اور حالات سے واعظ وتقریروں سے ٹھیک نہیں ہوں گے اس کے لیے ہمیں عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ ہمیں ذاتی نہیں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا اسلام کی سچائی سے منہ موڑ کر بے حیائی اور فحاشی سے دل لگانا خدا اور رسول کی نافرمانی کا سبب بنتا ہے ناموس رسالت کے لئے جان دینے والے اپنی جان پر شریعت نافذ کرلیں تو گستاخ رسول خودبخود مر جائیں گے۔ امن بازاروں میں نہیں قرآنی سپاروں میں مفت مل جاتے ہے المیہ یہ ہے کہ ہم مخص گفتار کے غازی ہیں کردار کے نہیں ۔ہم کتابوں اورکاغزوں کو مسلمان بناتے ہیں انسانوں کو مسلمان نہیں بناتے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ منافقت اور حسد کی منڈی بند کر دیں اور اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ میں ڈھال کر نبی پاک کے منشور کو دستور بنا لیں تو معاشرے خودبخود ریاست مدینہ بن جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button