اہم خبر

مسلم لیگ ن بلوچستان میں پوری طرح فعال اور قد کیساتھ کھڑی ہے،جمال شاہ کاکڑ

  1. کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچساتن میں پوری طرح فعال ہے، کوئٹہ، ژوب،سبی، رخشان، قلات، مکران ڈویژنز میں پارٹی کی تنظیم موجود ہے پارٹی کو سنیئر ساتھیوں کا مکمل ساتھ اور تعاون حاصل ہے پارٹی کی مرکز ی قیادت کے فیصلوں کی من و عن تائید کی جائیگی، یہ بات انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا تنظیمی جائزہ لیا ہے کوئٹہ ڈویژن میں شامل تمام اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں تنظیم مکمل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویڑن میں تمام اضلاع میں پارٹی کی تنظیم مکمل موجود ہے جس میں ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسیٰ خیل، دکی، بارکھان شامل ہیں سبی، ہرنائی، کوہلو،زیارت، ڈیرہ بگٹی، میں تنظیم موجود ہے، انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے صدر نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے تاہم نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، جھل مگسی،کچھی کے اضلاع میں پارٹی تنظیم موجود ہے، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں پارٹی کی مکمل کابینہ موجود ہے، قلات ڈویژن میں لسبیلہ مستونگ اور قلات میں تنظیم موجود ہے جبکہ مکران ڈویژن میں پنجگور، گوادر، میں پارٹی مکمل سنیئر ساتھیوں کے ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) پوری طرح فعال ہے اور پارٹی کو مزید متحرک کرنے کے لئے سنیئر رہنماؤں کے ساتھ رابطے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان یہ ثابت کریگی کہ بلوچستان پارٹی کا دوسرا گھر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button