اہم خبر

بلیو ورلڈ سٹی میں عظیم الشان محفل عشق رسول،حاضرین کا سکیم پہ اظہار اعتماد ،وعدوں کی تکمیل کرینگے ،(سعد نذیر

اسلام آباد (غزنوی رپورٹ،فوٹو:خاور بھٹی

)

،آج بلیو ورلڈ سٹی اسلام باد میں انتظامیہ کی جانب سے

تقریب خاص محفل عشق رسول کا انعقاد کیا گیا جس میں سلسلہ نقشبندیہ اویسہ کے شیخ امیر عبدالقدیر اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز سی ای او بلیو ھلز چوہدری نعیم اعجاز ایم ڈی بلیو ورلڈ سٹی سرفراز احمد گوندل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد اعوان سمیت ہزاروں حاظرین موجود تھے

کلام پاک اور محفل حمد نعت و ثنا تقریب کا خاصہ رہی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے معروف رہائشی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کی جانب سے مقدس ماہ ربیع الاول میں سلسلہ محفل جشن ولادت جلسہ بعثت رحمت عالم و عشق رسول کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل حمد و ثنا خوانی کا بھرپور اھتمام کیا

چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ مسلمان کا اصل مقصد اللہ کے اصولوں کے مطابق جینا ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ھم اپنے وعدوں کی تکمیل کی جانب برق رفتاری سے بڑھ رہے ہیں قبل از وقت ڈیلیوری جیسے وعدوں کی تکمیل ہی ھمارا ھدف ہے
ایم ڈی بلیو ورلڈ سٹی سرفراز گوندل نے کہا کہ آج ھم جنرل بلاک کی بیلیٹنگ کرنے جارہے ہیں بروقت ڈیلیوری ھمارا مشن ہے اور وعدوں کی تکمیل ھمارا شعار ہے
آج ھم جس محفل میں شریک ہیں اور جہاں نبی پاک کے چاہنے والے موجود ہوں اور جس سرزمین پر زکر نبی کی محفل کا انعقاد ہو وہاں کبھی ناکامی نہیں آتی

اس تقریب خاص میں بلیو ورلڈ سٹی جنرل بلاک کی بیلٹنگ بھی منعقد کی گئی جس کا افتتاح
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ امیر عبدالقدیر اعوان نے کیا انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ نبی کریم کی شان میں گستاخیوں کا گلہ سب سے پہلے ھم پر اور ھماری کمزوریوں پر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ھم عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔
ھمیں اپنے مضبوط ایمان سے اسلام دشمنوں کو شکست دینا ہوگی

تقریب میں موجود ہزاروں حاضرین نے بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا حاظرین کا کہنا تھا کہ بین الاقومی معیار کی ڈیولپمنٹ پر ھم انتظامیہ بلیو ورلڈ سٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
چوہدری نعیم اعجاز نے فرانس میں ہونے والے حالیہ خاکوں اور گستاخیوں پر سخت موقف اپناتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں گستاخ رسول معافی کا مستحق ہر گز نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button