- اسلام آباد(بشیر عثمانی )کنوینر کل جماعتی رابطہ کونسل و چیر مین پبلک اکانٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی استعمار مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشوں کے جال بچھا رہا ہے امریکہ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ مسلم امہ کے خلاف ایک گہری سازش ہے مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیں بھارت کا کشمیر پر قبضہ سراسر غاصبانہ و جا برانہ ہے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام وڈیولنک پر کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا کانفرنس سے لارڈ قربان صدر جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ممبر اسمبلی نورین فاروق ابراہیم حریت کانفرنس کے کنوینر فیض نقشبندی شاہستہ صفی محمد عمر ریحانہ علی اور دیگر راہنماں نے بھی خطاب کیا عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی حق خودارادیت کی تحریک ہے کشمیری عوام اپنے حق کیلیے لڑ رہے ہیں بھارت طاقت کے زور پر آزادی کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے کشمیری عوام منزل کے حصول تک آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت نے جو اقدامات اٹھاے ہیں وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کی سازش ہے کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کرنے کیلیے بے مثال جدوجہد کی ہے اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جاے جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کیلیے تاریخی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں کشمیری سالمیت پاکستان اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،مودی اپنے اوچھنے ہتھکنڈوں کے ذریعے نیشنل انٹی جیلنس ایجنسی کو استعما ل کرکے حریت رہنمائوں، این جی اوز اور فلاحی اداروں اور صحافیوں کو ان کے دفاتر میں گھس کر حراساں اور تنگ کررہا ہے تاکہ تحریک آزادی کو دبا سکے جوکشمیری کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے اور کشمیری عوام آزادی تک قربانیاں دیتے رہیں گے اور اپنی جدوجہد سے کبھی بھی پچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی آج بھی پاکستان سے وفا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری کشمیری تک کشمیری اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی لارڈ قربان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ عالمی برادری کو اپنے دوہرے معیارات ختم کرکے کشمیری عوام کو ان کا پیداہیشی حق دلانا ہوگا جو بھارت نے غصب کررکھا ہے جب تک کشمیریوں کو حق آزادی نہیں دیا جاتا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاکشمیر و پاکستان کے عوام مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کے خلاف نہیں ہیں لیکن تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں کی نفی ہے۔ کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس فیض نقشبندی نے کہا کہ کشمیری عوام نے جان و مال عزت و آبرو ہر قسم کی قربانی پیش کی ہے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق ہے بھارت جس قدر کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے وہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ختم نہیں کرسکتا کشمیری بھارت کے آخری فوجی کے کشمیر سے نکلنے اور حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے.
0 0 2 minutes read