اسلام آباد( خصوصی رپورٹ
)سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سنگجانی میں کوڑا کرکٹ ڈمپنگ اسٹیشن بنانے کی کوشش پہ کیخلاف اہلیان علاقہ ،قریبی ہاوسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کا شدید احتجاج کیا گیا ہے اور چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے اس فیصلہ پہ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں ندیم ستی،ساجد حسین،نورخان،انجئینر نصیرالدین،پروفیسر عظمت،میاں خالد،اشتیاق احمد ،شاہد عمر نے کہاکہ سنگجانی کے اردگرد درجنوں سوسائٹیز ،دیہات اور آبادی ہے،یہاں پہ لاکھوں شہریوں نے آباد ہونا ہے، فلتھ ڈمپنگ سٹیشن بنانے سے نہ صرف علاقہ میں بدبو اور تعفن پیدا ہوگا بلکہ زیرزمین پانی بھی زہریلا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ ہم اس ڈمپنگ سٹیشن کو مسترد کرتے ہیں، مستقبل کی رنگ روڈ یہاں ست گزرنے والی پے،اس پہ بھی اسکے منفی اثرات ہونگے ،شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈمپنگ سٹیشن ہمیشہ شہر سے دور ہوتے ہیں، سنگجانی تو اس وقت اسلام آباد کا دل میں واقعہ ہے،انہوں نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے وزرات ماحولیات سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،یادرہے کہ سنگجانی کے قریب ملٹی پروفیشنل ،واپڈا ٹاون،مارگلہ ٹاون ،اے ڈبلیو ٹی ہاوسنگ سکیمین موجود ہیں
0 0 1 minute read