ے
اسلام آباد (پ۔ر)11 نومبر2020ء
پریس انفارمیشن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) اسلام آباد کے محمد عارف , اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 12 نومبر2020ءبروز جمعرات دن3 بجے جنازہ گاہ اٹامک انرجی ہاﺅسنگ سوسائٹی بالمقابل گلی نمبر52- واقع روات اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم طویل عرصے سے عارضہ کینسر میں مبتلا تھے اور فوجی فاﺅنڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ اس سے قبل وہ کچھ دن شفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں بھی زیرعلاج رہے۔ مرحوم کا شمار پی آئی ڈی کے انتہائی ایماندار اور محنتی عملے میں ہوتا تھا۔مرحوم نے پی آئی ڈی میں عرصہ تعیناتی کے دوران پی آئی او سیل , اعلی افسران اور مختلف برانچوں میں فرائض انجام دیئے۔ وہ علالت سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) کے ساتھ بطور اے پی ایس تعینات تھے۔ پرنسپل انفارمیشن افسر کے علاوہ پی آئی ڈی کے تمام افسران اور عملے کے ارکان نے محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
٭٭٭٭