اہم خبر

ماسٹر ٹائلز شادی مہنگی ترین،2ارب لاگت آئی،تحقیقات مکمل

مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل, کتنی رقم خرچ ہوئی؟،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے لاہورمیں ہونیوالی پاکستان کی مہنگی ترین شادی کے اخراجات کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی، ماسٹر ٹائلزلمٹیڈ کے ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال کی بیٹی اور جلال سنزکے مالک کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر دو ارب روپے خرچ کئے گئے۔
شادی کی تقریب کےلئے روزا بلانکا کنٹری کلب 120 روز کےلئے بک کیا گیا ،کلب کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی، تقریب ولیمہ بحریہ گرینڈ ہوٹل میں منعقد کی گئی ،بحریہ گرینڈ ہوٹل کو کی گئی ادائیگی کی تحقیقات جاری ہیں ،راحت فتح علی خان کو 55 لاکھ روپے اورعاطف اسلم کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی تحقیقات جاری ہیں، مولانا طارق جمیل کوتقریب نکاح کےلئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بھی تحقیقات ہوں گی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق کے ایس ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈیڑھ سے دو کروڑروپے،آتش بازی کےلئے وہیمسیکا پارٹیز کو ایک کروڑ روپے،ڈیکوریشن کےلئے قاسم یارٹوانہ کو ڈیڑھ سے دو کروڑروپے اوراحسن حبیب کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی،فوٹو گرافی کےلئے عرفان احسان کو30 لاکھ روپے، مبین سٹوڈیوز کو 20 لاکھ روپے ، مغل شاٹس کو 35 لاکھ اوراحمد فیاض فوٹو گرافرکو 10 لاکھ روپے اداکئے گئے۔ کھانے کےلئے ٹائم اینڈٹیسٹ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ڈائناسٹی فیصل آباد کےخلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے اس تقریب میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سادگی پر بھی بیان دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button