اہم خبر

،حکومت کی جانب سے غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی قدم

قومی—صحت سہولت پروگرام
صحت سہولت پروگرام ،حکومت کی جانب سے غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی قدم

اسلام آباد۔نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ سماجی صحت کے تحفظ کے تحت یہ پروگرام عالمگیر صحت کوریج کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس میں غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس پروگرام میں ان ڈور پیشنٹ کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کی سہولت شامل ہے تاہم مستقبل میں اس کے دائرہ کار کو آئوٹ ڈور مریضوں تک بڑھایا جائے گا۔ مستحقین کا انتخاب بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کی تصدیق نادرا کرتی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قومی خوشحالی سروے کے ذریعے غربت سے متعلق ڈیٹا بیس کوشامل کیا جائے گا۔ 2016تا 2018ءکے دوران اس پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغازکیا گیا جس کا مرکز خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندان ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کم خرچے والی بیماریوں کے لئے سالانہ 50 ہزار جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہراس خاندان کو فراہم کئے جا رہے ہیں جن میں 7 ترجیحی بیماریوں میں کسی ایک کی نشاندہی ہو گی۔ پہلے مرحلے میں یہ پروگرام ملک بھر کے 38 اضلاع میں شروع کیا گیا جس میں 32 لاکھ خاندانوں کو رسائی دی گئی۔ 2019ءمیں پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا، اس پروگرام کے تحت ایسی بیماریاں جن کے کم اخراجات ہیں فی خاندان 60 ہزار روپے جبکہ ایسی بیماری جس پر اخراجات زیادہ آتے ہوں اس پر فی خاندان 3 لاکھ روپے دیئے گئے اور اس کا دائرہ کار 92 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا گیا۔ یہ پروگرام آزاد جموں کشمیر سمیت گلگت بلتستان، پنجاب، تھر پارکر اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ اضلاع کے ضرورت مند خاندانوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ قومی صحت کارڈ کے پروگرام میں مریضوں کے آپریشن، امراض قلب کے مریضوں کو سٹنٹس ڈالنے، کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ، نیوروسرجیکل پروسیجر، جلے ہوئے مریضوں کے علاج، حادثات میں زخمی ہونے والے افراد، گردے کے مریضوں کے لئے ڈائیلاسز ،انتہائی نگہداشت کی سہولت اور دیگر ضروری طبی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ خواتین کے لئے میٹرنٹی پیکیج فراہم کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کوشاں ہے کہ اس پروگرام کا دائرہ کار آزاد جموں کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم کے عالمگیر ہیلتھ کوریج ویژن کے تحت وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے صوبوں اور علاقہ جات کی شراکت سے صحت سہولت پروگرام وسعت دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ مریضوں کے اطمینان کے جائزہ سے ظاہر ہوا ہے کہ 97.5 فیصد اطمینان بخش شرح سامنے آئی ہے۔ موجودہ حکومت نے صحت پروگرام کو قبائلی علاقوں تک توسیع دے دی ہے۔ نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ معذور افراد کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی۔ پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کے تحت تمام شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے پاکستان بھر میں صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ پروگرام کو وسعت دے گی۔ اس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو ان ڈور ہیلتھ کیئر سروسز کے لئے مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کے بعد انہیں گھروں میں منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
395

C:yas/P:yas/L:taa/R:taa

C:13:57/P:13:59/L:13:59/R:14:04
LOGNO: 91
14:04:47 2020-11-15
version: 0

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button