اہم خبر

ملک میں گندم اور چینی کی کوئی کمی نہیں ،وفاقی کابینہ

اسلام آباد17: نومبر،2020ء

 

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

 

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں گندم اور چینی کی کوئی کمی نہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ ممبران قومی اسمبلی کے اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ایک واضح طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بروقت مسائل حل نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور شکایات سے متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

٭کابینہ نے محترمہ رینہ سعید خان کی بطور چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دی۔

٭ کابینہ نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیویلپمنٹ کے چیئر پرسن اور ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی۔کمیشن میں صوبوں، اسلام آباد، اقلیتوں اور خواتین کی نما ئندگی شامل ہے۔

٭ کابینہ نے ملک کے 19 اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانونی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی۔ یہ اختیارات کوویڈ19- (پریوینشن آف سمگلنگ) آرڈیننس 2020کی شق نمبر 8(2)کے تحت دیے گئے ہیں۔

٭اہم سرکاری اداروں و کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کی اصولی منطوری دی گئی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تعیناتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پرمبنی ہونا چاہیے۔

٭ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 28اکتوبر2020اور 4نومبر2020کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے مورخہ 21 اکتوبر2020 و 5نومبر2020کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

٭کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے مورخہ 29 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق موخر کی اور اگلے کابینہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

٭ کوویڈ وبا کے علاج میں استعمال ہونے والے61 اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

٭کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈیمک بورڈ کے چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دی۔

٭کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔

٭کابینہ نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ویزا پالیسی مزید سہل بنانے کے لیے وزیر خارجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو اس ضمن میں سفارشات مرتب کر کے کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

٭کابینہ نے ربیع فصل خصوصا گندم کے لیے وزیر اعظم امدادی پیکیج کی منظوری دی۔

 

 

  • ٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button