وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس
اسلام آباد: 26 نومبر سے 25 دسمبر تک تعلیمی ادارے صرف آن لائن تعلیم جاری رکھ سکیں گے اور 26 دسمبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیز ، کالجز، سکولز بند کر دیئے جائیں گے۔ شفقت محمود کی پریس کانفرنس
اسلام آباد: تمام یونیورسٹیاں آن لائن تعلیم جاری رکھیں گے، یونیورسٹیوں میں صرف پی ایچ ڈی کے لیب ورک کرنے والے طالب علموں کو رکھا جا سکتا ہے۔جس کا تعین یونیورسٹیاں خود کریں گی۔ شفقت محمود
اسلام آباد: تمام تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، اس دوران صرف پہلے سے اعلان کردہ داخلہ یا ملازمت کے انٹری ٹیسٹ لیے جا سکیں گے۔ شفقت محمود
اسلام آباد: بورڈ کے امتحانات جو مارچ اپریل میں ہونے تھے وہ مئی اور جون میں ہوں گے۔شفقت محمود
اسلام آباد: گرمیوں کی چھٹیاں محدود کرتے ہوئے نیا تعلیمی سال اگست میں شروع کیا جا سکے گا۔شفقت محمود
اسلام آباد: صرف ووکیشنل تعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں گے۔ شفقت محمود