وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی جاری دوسری لہر کی بگڑتی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد قوم سے کوویڈ 19 کی بگڑتی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے، وزیراعظم عمران خان حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خاننے اپن ے ایک بیان مین کہا تھا ک ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویش ناک ہے، کورونا کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا تو مجبوراً مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جانا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے اعداد و شمار تشویش ناک ہیں۔