اہم خبر

سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سی پیک، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں سڑکوں کی تعمیرات بھی شامل ہے، پروجیکٹ کےتحت گوادر سےخنجراب پاس تک ایک لمبی سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے 628 ارب سالانہ جنریٹ کیے جاسکیں گے اور روزگار کے بے پناہ مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 2015 سے 2020 کے پہلے فیزمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، 2021 سے 2025 کے دوسرے فیزمیں صنعت، ایگریکلچر پر فوکس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے فیزمیں ایگریکلچر اورسائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنائے جائیں گے، نئے پروجیکٹس پاکستان کی معیشت کو مزید بہتر بنائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button