اہم خبر

کائنات خودکشی کیس،خالد بن مجید ہلال احمر سے فارغ،صلح کی کوششیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسلام آباد(عقیل ترین)دوشیزہ خودکشی کیس میں

پولیس کے زیرحراست خالد بن مجید کو ہلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی سے ہٹادیاگیاہے ،چئیرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے ادارے کی ساکھ بحال رکھنے کا عزم رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا اور خودکشی کرنے والی دوشیزہ کائنات طارق کو انصاف دلوانے کا اعلان کیا ہے،یادرہے کہ خالد بن مجید نے راولاکوٹ تھوڑا نڑھ کی رہائشی خاتون کائنات سے چھپ کر شادی کی تھی،گزشتہ روز لڑائی جھگڑے کے بعد کائنات نے زہریلی دوا پی لی،،تاہم پولیس نے خاتون کائنات کے والد کی درخواست پہ خالد بن مجید کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرادیا ہے اور اب ملزم پولیس کے پاس ریمانڈ پہ ہے،ذرائع کیمطابق خالد بن مجید اور اسکی فیملی مقتولہ کی فیملی سے صلح اور دیت کیلئے رابطہ کررہی ہے،ادھر خودکشی کرنے والی کائنات طارق کا پوسٹ مارٹم ہوگیاہے اوراس کو آبائی گاوں میں تدفین کردی گئی ہے،پولیس خالد بن مجید اور متوفیہ کے موبائل فون سے شواہد تلاش کررہی ہے ،ادھر خالد بن مجید کی ہلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن کردیا گیا ہے،جبکہ ڈاکٹر عدیل نواز کو قائمقام سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان مقرر کردیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button