اہم خبر

پابندیاں نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہے گا، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں’درست توازن‘ کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہے گا۔

وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ منگل کو پابندیوں سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی۔

 

ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دونوں ایوانوں کے ارکان کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ پابندیاں 3 فروری کو ختم ہوجائیں گی۔

جبکہ شیڈو فارن سیکریٹری کا کہنا ہے کہ لیبرپارٹی ٹئیر سسٹم سے متعلق غیر مشروط حمایت نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button